گلوکار سائرہ رضا مصروف ترین پلے بیک سنگر بن گئیں

منگل 21 اکتوبر 2014 13:31

گلوکار سائرہ رضا مصروف ترین پلے بیک سنگر بن گئیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) گلوکار سائرہ رضا مصروف ترین پلے بیک سنگر بن گئیں،ٹی وی ڈراموں کے ٹائٹل سونگز کے علاوہ فلموں میں بھی اپنی گلوکاری کے جوہر دکھارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

سائرہ رضا کی بطور پلے بیک سنگر دو فلمیں حال ہی میں ریلیز ہوئی ہیں جس میں ہدایت کار نبیل قریشی کی فلم ” نامعلوم افراد “ میں ان کا گانا در بدر بڑ امقبول ثابت ہوا اور اس کے ساتھ فلم” دختر“ میں بھی ان کی ایک لوری شامل تھی جس کو بہت سراہا گیا اس کے علاوہ وہ فلم ”ہجرت “ کے گانے بھی گا چکی ہیں ۔

وقت اشاعت : 21/10/2014 - 13:31:52

Rlated Stars :