ڈینئیل ریڈ کلف کی اپنی نئی فلم 'ہارنز' کے پریمیئیر کی تقریب میں شرکت

منگل 21 اکتوبر 2014 14:25

ڈینئیل ریڈ کلف کی اپنی نئی فلم 'ہارنز' کے پریمیئیر کی تقریب میں شرکت

لندن: (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) فلم ہیری پوٹر سے شہرت پانے والے اداکار ڈینئیل ریڈ کلف ایک بار پھر جادو کی دنیا میں واپس پہنچ گئے۔ اپنی نئی فلم 'ہارنز' کے پریمیئیر کی تقریب میں شرکت کی۔پچیس سالہ ریڈ کلف کا لندن کے لیسٹر سکوائر میں ریڈ کارپٹ پر انکے مداحوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

انکے ساتھ فلم میں انکی مد مقابل اداکارہ جونو ٹیمپل بھی تھیں۔ ریڈ کلف نے جادو اور دیو مالائی کہانیوں والی فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ لیکن انہیں جادو نگری سے چھٹکارہ نہیں ملا۔ انہوں نے فلم 'ہارنز' میں اِگ پیرش کا کردار ادا کیا ہے۔ جس پر اپنی محبوبہ کو قتل کرنے کا الزام لگ جاتا ہے اور اسکے سر پر سینگ اْگ آتے ہیں۔

وقت اشاعت : 21/10/2014 - 14:25:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :