دپیکاپڈکون نے اپنی محنت کے بل بوتے پر انڈسٹری میں مقام حاصل کیا ،شاہ رخ خان

منگل 21 اکتوبر 2014 16:06

دپیکاپڈکون نے اپنی محنت کے بل بوتے پر انڈسٹری میں مقام حاصل کیا ،شاہ رخ خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ نے کہا ہے کہ دپیکاپڈکون نے اپنی محنت کے بل بوتے پر انڈسٹریز میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

فلم اوم شانتی میں کام کے سات سال بعد دپیکا اور شاہ رخ خان اب ہیپی نیو ائیر میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ دپیکا نے اگرچہ اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز میرے ساتھ کیا ہے تاہم انہوں نے انڈسٹری میں کام اپنی محنت کے بل بلوتے پر حاصل کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس میں میرا کوئی کردار نہیں ہے اور نہ ہی کسی اور کو یہ کریڈٹ جاتا ہے۔

وقت اشاعت : 21/10/2014 - 16:06:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :