آسکر 2015ء کی میزبانی کیلئے نیل پیٹرک ہیرس نامزد

بدھ 22 اکتوبر 2014 12:09

آسکر 2015ء کی میزبانی کیلئے نیل پیٹرک ہیرس نامزد

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) دنیائے فن کے عظیم ایوارڈ آسکر 2015ء کی تقریب کی میزبانی کیلئے نیل پیٹرک ہیرس کو منتخب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سی بی ایس کے مزاحیہ پروگرام ہاؤ آئی میٹ یور مدر کے میزبان اور تین مرتبہ ایمی ایوارڈ جیتنے والے اکتالیس سالہ نیل پیٹرک ہیرس کو ایک تقریب میں ستاسویں آسکر ایوارڈ کی تقریب کے میزبان کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔اس تقریب میں ہالی ووڈ کے مشہور اداکاروں سمیت دنیا بھر سے سنیما سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

وقت اشاعت : 22/10/2014 - 12:09:50