خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑہ26برس کی ہو گئی

بدھ 22 اکتوبر 2014 14:09

خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑہ26برس کی ہو گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور ادکارہ پرینتی چوپڑا 26برس کی ہو گئیں-وہ رواں برس اپنی چھبیسویں سالگرہ نہیں مناسکیں کیونکہ ان دنوں وہ اپنی نئی آنے والی فلم کل دل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لہذا اس برس انہوں نے سالگرہ کے حوالے سے کوئی تقریب منعقد نہیں کریں گی۔پرینتی چوپڑا نے اپنے کیرئیر کا آغاز تین سال قبل فلم لیڈیز ورسز وکی بہل سے کیا تھا۔

اسکے بعد فلم ”عشق زادے“ میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا کر فلمی مداحوں کو اپنا عاشق بنالیاہے۔ اس کے علاوہ فلم شدھ دیسی نے انہیں شہرت کی منزلوں پر پہنچا دیا۔پاکستانی ہیرو علی ظفر اور رنویر سنگھ نے سالگرہ کی مبارک بات پیش کرتے ہوئے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا ہے۔انتہائی کم وقت میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا 22 اکتوبر کو اپنی چھبیسویں سالگرہ منارہی ہیں۔

(جاری ہے)

پرینیتی چوپڑا 22 اکتوبر 1988کو بھارتی شہرہریانہ میں پیدا ہوئیں اور اپنے کیرئر کا ا?غاز2011میں لیڈیز ورسز ر کی بھائی نامی فلم سے کیا جس میں ان کا کردار ڈمپل چڈانامی لڑکی کا تھا۔ 2012میں عشق زادہ میں زویاقریشی کا کردار ادا کیا اور اسی دوران انھیں فلم لیڈیزورسز رکی بھائی میں فلم فیئر ایوارڈ،اسکرین ایوارڈ،زی سینما ایوارڈ،اپسرافلم اینڈ ٹیلیویڑن پروڈکشن گلڈ ایوارڈ،بالی ووڈ ہنگامہ سرفس چوائس ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈ دیے گئے۔گزشتہ برس داکارہ کی فلم شدھ دیسی رومانس ریلیزہوئی جس میں انہوں نے گائتری نامی لڑکی کا لیڈنگ رول کیا -

وقت اشاعت : 22/10/2014 - 14:09:59

Rlated Stars :