فلم ”بینگ بینگ “نے امریکا میں بھی دھوم مچادی

بدھ 22 اکتوبر 2014 14:46

فلم ”بینگ بینگ “نے امریکا میں بھی دھوم مچادی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) سپر ایکشن سے بھری بینگ بینگ ، بھارت ہی نہیں دنیا بھر میں ریکارڈ کامیابی حاصل کررہی ہے اور شمالی امریکا کی اس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی وڈ فلم بھی بن گئی ہے۔رتھک روشن کا ہمیشہ کی طرح ایکشن اور تھرلر سے بھرا اسٹائل ،کترینا کیف کا قیامت انگیز حسن اور رقص مداحوں کو اپنی طرف کھینچنے میں کامیاب رہا۔

قدم قدم پر ایکشن، ماردھاڑ وہیں پیار میں ڈوبے ہوئے مناظر، بینگ بینگ کا ہر منظر بن گیا ہے شاندار۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ فلم کو بھارت میں ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر خوب پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ہالی وڈ فلم نائٹ اینڈ ڈے سے متاثر بینگ بینگ امریکا میں لگی تو یہاں بھی ہاوٴس فل کے بورڈ لگ گئے ۔شمالی امریکا میں تو یہ فلم پچیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کا بزنس کرچکی ہے۔ جو اس اعتبار سے سب سے زیادہ ہے کیونکہ اس برس کسی بھارتی فلم نے اتنا بزنس نہیں کیا۔بینگ بینگ سے پہلے یہ اعزاز سلمان خان کی کک کو حاصل تھا ۔ جس نے چوبیس کروڑ سات لاکھ ڈالر کمائے تھے ، لیکن رتھک روشن او ر کیٹ بے بی نے کک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔

وقت اشاعت : 22/10/2014 - 14:46:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :