پاکستانی لڑکی کی جدوجہد پر سلمیٰ ہائیک کی فلم

جمعرات 23 اکتوبر 2014 12:20

پاکستانی لڑکی کی جدوجہد پر سلمیٰ ہائیک کی فلم

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) ہالی وڈ میگااسٹارسلمی ہائیک کی دنیادیوانی ہے لیکن خود اس گلوبل سیلبرٹی کوجس شخصیت نے متاثرکیاوہ کوئی مشہورزمانہ چمکتی دمکتی اسٹارنہیں بلکہ کراچی کی ایک عام سی لڑکی ہے جس نے تعلیم عام کرنے کے خواب کوسخت جدو جہد کے بعد ممکن بناڈالا۔

(جاری ہے)

حمیرابچل نے زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم کراچی کی کچی آبادی میں بچوں خصوصاً لڑکیوں کوتعلیم کے زیورسے آراستہ کرنیکی ٹھانی اور ہرمشکل کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے ڈریم ماڈل اسٹریٹ اسکول قائم کیا۔

سال دوہزارچودہ میں بننے والے سکول میں اٹھارہ کمرے،پلیگراوٴنڈ،کمپیوٹرلیب اورایک لائبریری بھی ہے،اسکول میں تقریبا ایک ہزارلڑکے،لڑکیاں تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔سلمیٰ ہائیک نے حمیرا کی جدوجہدکو دستاویزی فلم حمیرادی گیم چینجر کے روپ میں دنیاکیسامنے پیش کیا،سلمیٰ ہائیک کا کہنا ہیکہ ان کا مشن ہیکہ دنیابھرکی عورتوں کو انصاف ملے۔

وقت اشاعت : 23/10/2014 - 12:20:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :