شاہ رخ خان پاکستان میں فلم بنائیں‘ شان

جمعرات 23 اکتوبر 2014 13:57

شاہ رخ خان پاکستان میں فلم بنائیں‘ شان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) فلمسٹار شان نے بھارتی کنگ خان شاہ رخ خان کو پاکستان میں فلم بنانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ کنگ کو سرحدوں کے بغیر گلوبل ایمبیسیڈر بننا چاہئے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کے پاس جو بھی سکرپٹ ہو انہیں اس پر پاکستان میں ایک آرٹ فلم بنانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور میں یہی چاہتا ہوں کہ شاہ رخ کو بھی سرحدی حدود و قیود سے آزاد ہوکر فلم بنانی چاہئے۔

وقت اشاعت : 23/10/2014 - 13:57:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :