اداکار نواز انجم کے صاحبزادے اپنے والد کی بجائے اداکار افتخار ٹھاکر کے پرستار نکلے

جمعرات 23 اکتوبر 2014 17:12

اداکار نواز انجم کے صاحبزادے اپنے والد کی بجائے اداکار افتخار ٹھاکر کے پرستار نکلے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء ) اداکار نواز انجم کے صاحبزادے اپنے والد کی بجائے اداکار افتخار ٹھاکر کے پرستار نکلے ۔ نواز انجم الحمرا ہال lمیں جاری اسٹیج ڈارمہ ”جوڑی چن ورگی “ میں پرفارم کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب ان کے دونوں صاحبزادے بھی ہمراہ تھے جو خصوصی طور پر اداکار افتخار ٹھاکر سے ملنے کے لئے آئے تھے ۔ نواز انجم کے دونوں صاحبزادوں نے افتخار ٹھاکر کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں ۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہمارے والد اچھے اداکار ہیں مگر ہم اداکار افتخار ٹھاکر کے پرستار ہیں۔

وقت اشاعت : 23/10/2014 - 17:12:24