جرمن راک بینڈ نے لاہور کے بعد کراچی میں دھوم مچا دی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 11:42

جرمن راک بینڈ نے لاہور کے بعد کراچی میں دھوم مچا دی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) جرمن راک بینڈ نے لاہور کے بعد کراچی میں دھوم مچا دی ۔ پاک جرمن روابط میں ثقافتی پل باندھنے کے تصور کو مستحکم کرنے کے لئے ایک بار پھر موسیقی کو وسیلہ بنایا گیا مگر اس مرتبہ جرمن زبان میں۔

(جاری ہے)

کئی انعامات اور ایوارڈز حاصل کرنے کے بعد اس بینڈ کا شما ر جرمن راک موسیقی کے ابھرتے ستاروں میں کیا جاتا ہے اور کراچی میں انکا یہ کانسرٹ ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے۔

پانچ نوجوان اراکین پر مبنی ماتیو نامی اس انعام یافتہ راک بینڈ کا تعلق جرمنی کے مشرقی علاقوں سے ہیجو گزشتہ چند سالوں میں ملکی سطح پر مقبولیت حاصل کرتا اب پاکستان کے دورے پر ہے۔جرمن کونسلیٹ اور ثقافتی مرکز goethe کی جانب سے لاہور، کراچی کے تعلیمی اداروں اور اسلام آباد کے قونصل خانے میں پرفارمنس کے بعد راک بینڈ ماتیو بھارت کے مختلف شہروں کا رخ کرے گا۔

وقت اشاعت : 24/10/2014 - 11:42:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :