سندھ کی مشہور لوک فنکارہ زرینہ بلوچ کی نویں برسی منائی گئی
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 11:59
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) سندھ کی مشہور لوک فنکارہ زرینہ بلوچ کی نویں برسی منائی گئی ،وہ مشہور سیاستدان اور ادیب رسول بخش پلیجو کی اہلیہ تھیں اور عوامی لقوں میں اپنی عرفیت جیجی سے معروف تھیں۔زرینہ بلوچ 29 دسمبر 1934ء کو گوٹھ الٰہ داد حیدرآباد میں پیدا ہوئی تھیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے نے کالج کی سطح تک تعلیم حاصل کی،ابتداء ہی سے گانے کے شوق کے باعث والد نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور 1960ء میں وہ ریڈیو پاکستان حیدر آباد میں استاد محمد جمن کی باقاعدہ شاگرد ہوگئیں۔
اسی برس انہوں نے ریڈیو پاکستان میں گائیکی کے ایک مقابلے میں حصہ لیا جس میں 600 افراد شریک ہوئے تھے۔ زرینہ بلوچ اس مقابلے میں اوّل آئیں۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے متعدد پروگراموں میں بھی نہ صرف اپنے سنگیت کا جادو جگایا بلکہ کئی ڈراموں میں اداکاری بھی کی۔ انہیں متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا جن میں شاہ لطیف ایوارڈ اور قلندر لعل شہباز ایوارڈکے نام سرفہرست ہیں۔ان کا انتقال 25 اکتوبر 2005ء کوکراچی میں ہوا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Malaika Arora Khan
Adrien Brody
Danish Taimoor
Sangeeta
Hailee Steinfeld
Anna Kendrick
Shabnam Majeed
Fatima Effendi
Elisabeth Shue
Carly Chaikin
Rohit Shetty
JoAnna Garcia
Showbiz News In Urdu
-
معروف کلاسیکل موسیقار بڑے غلام علی خان کی برسی منائی گئی
-
انگریزی ادب کے عظیم ڈراما نویس اور شاعر شیکسپیئر کی برسی منائی گئی
-
اداکارہ پیرس ہلٹن،اپنی بیٹی لندن مارلن کو دنیا سے متعارف کرا دیا
-
میرے پسندیدہ اداکارہ ورون دھوان اورکارتک آریان ہیں،کریتی سنین
-
بیٹی اننیا کے ادیتیا کیساتھ ریلیشن پر بات کرنے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں، والد
-
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے ’ظلم’ کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
-
انڈیا کی میگا سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898AD‘ کا دھماکے دار ٹیزرجاری
-
رنویر سنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا