بگ بی بھی نریندر مودی کی صاف بھارت مہم میں شامل ہوگئے

جمعہ 31 اکتوبر 2014 12:29

بگ بی بھی نریندر مودی کی صاف بھارت مہم میں شامل ہوگئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) بالی ووڈ سٹار امیتابھ بچن بھی وزیراعظم نریندر مودی کی صاف بھارت مہم میں شامل ہوگئے انہوں نے ممبئی کی سڑکوں پر جھاڑو لگا کر اس میں عملی طور پر حصہ لیا، انہوں نے فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنے جھاڑو لگانے کی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جس میں ٹریک سوٹ پہنے وہ ممبئی کے جوہو علاقے میں جھاڑو دیتے نظر آ رہے ہیں، ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس مہم میں ہم سب کو شامل ہونا چاہئے ، ان سے پہلے سچن ٹنڈولکر، سلمان خان اور عامر خان بھی صاف بھارت مہم سے منسلک ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 31/10/2014 - 12:29:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :