گلوکارہ شکیرا نے بچوں کیلئے کھلونے ڈیزائن کرنے شروع کر دیئے

جمعہ 31 اکتوبر 2014 13:10

گلوکارہ شکیرا نے بچوں کیلئے کھلونے ڈیزائن کرنے شروع کر دیئے

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر 2014ء) گلوکارہ شکیرا نے چھوٹے بچوں کے لئے مصنوعات اور کھلونے ڈیزائن کرنا شروع کردئیے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شکیرا کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کیلئے ایسے کھلونے ڈیزائن کرنا چاہتی ہیں جو نہ صرف ان کی ذہنی نشوونما کیلئے کارآمد ثابت ہوں بلکہ ان کو اخلاقی اور معاشرتی طور پر فعال بنانے کی تربیت فراہم کریں۔ شکیرا نے بے بی پروڈکٹ کے علاوہ الفاظ پر مشتمل بلاکس سیٹ اور میوزیکل فٹ بال ڈیزائن کیا ہے۔

وقت اشاعت : 31/10/2014 - 13:10:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :