پاکستانی ڈرامے زیادہ حقیقی ہوتے ہیں‘ہدایتکارہ ایکتاکپور

ہفتہ 22 نومبر 2014 12:05

پاکستانی ڈرامے زیادہ حقیقی ہوتے ہیں‘ہدایتکارہ ایکتاکپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء)بھارتی ٹی وی پر ’ساس بہو سیریلز‘ کی خالق اور فلمی ہدایتکارہ ایکتا کپور کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت کی وجہ ان کا حقیقت سے قریب ہونا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ بھارت کے پروگراموں کو پسند کرتے ہیں جبکہ یہاں کے ناظرین کو وہاں کے پروگرام پسند آتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ’ہم یہاں لارجر دین لائف مناظر دکھاتے ہیں اور وہاں پر اصلیت کو زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ عام زندگی کے زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے ان پروگراموں کو بھارت میں لوگ پسند کر رہے ہیں۔بھارت میں پاکستانی ڈرامے زی گروپ کے نئے چینل زندگی پر دکھائے جا رہے ہیں اور ان کی وجہ سے وہاں پاکستانی اداکاروں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

وقت اشاعت : 22/11/2014 - 12:05:31