معروف گلوکار سکھوندر کا شاہ رخ کے بارے میں ناقانل یقین انکشاف

پیر 24 نومبر 2014 16:57

معروف گلوکار سکھوندر کا شاہ رخ کے بارے میں ناقانل یقین انکشاف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر 2014ء)شاہ رخ خان انتہائی معروف اداکار ہیں اور اگر کو ئی یہ کہے کہ وہ انہیں نہیں جانتا تو آپ کو یقیناًحیران ہوں گے اور اگر شو بز سے تعلق رکھنے والی ہستی یہ بات کرے تو آپ کے دل میں فوراً آئے گا کہ یا تو یہ بندہ جھوٹ بول رہا ہے یا وہ شخص حسد کی وجہ سے شاہ رخ خان کو نہیں پہچان رہا اور انجان بن رہا ہےیا پھر واقعی وہ اس قدر انجان ہے کہ وہ کنگ خان کو نہیں جانتا۔

(جاری ہے)

بھارت کے معروف گلوکار سکھ وندر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ ایک زمانے میں زبان زد عام گیت ’چل چھیا چھیا‘ سے پہلے شاہ رخ خان کو نہیں جانتے تھے۔یاد رہے کہ یہ گانا شاہ رخ خان پر فلم ’دل سے‘ میں فلمایا گیا تھا جس میں انہوں نے ٹرین کے اوپر والہانہ ڈانس کیا تھا اوریہ گانا بہت مقبول ہوا تھا۔فلم کی شوٹنگ کے دوران معروف گانا ’چل چھیا چھیا ‘پر ڈانس کرتے ہوئے شاہ رخ کو جب سکھوندر سنگھ نے دیکھا تو انہوں نے فلم کے موسیقار اے آر رحمان سے پوچھا کہ یہ لڑکا کون ہے جو ٹرین پر ڈانس کر رہا ہے؟ تب اے آر رحمان نے انہیں بتایا کہ یہ فلم کے ہیروشاہ رخ خان ہیں ۔ ان کے مطابق وہ اس سے پہلے شاہ رخ کو جانتے تک نہیں تھے۔

وقت اشاعت : 24/11/2014 - 16:57:37

Rlated Stars :