اداکارہ دیدار کی شادی کے بعد پہلی مرتبہ کسی نجی ٹی وی کے شو میں شرکت

منگل 25 نومبر 2014 13:05

اداکارہ دیدار کی شادی کے بعد پہلی مرتبہ کسی نجی ٹی وی کے شو میں شرکت

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) اداکارہ دیدار نے شادی کے بعد پہلی مرتبہ کسی نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی ۔ اس موقع پر میزبان کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے دیدارنے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میں خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہوں اور فی الوقت تھیٹر میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسان کی خواہشیں لامحدود ہوتی ہیں مگر میں نے زندگی میں جو خواہش کی وہ میرے رب نے پوری کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کی دو تین خواہشیں ابھی بھی دل میں ہیں جو خدا ضرور پوری کریگا ۔ دیدار نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں سینئر اداکاروں اور پرستاروں سے جو محبتیں ملی ہیں وہ ہمیشہ یاد رہیں گی ۔

وقت اشاعت : 25/11/2014 - 13:05:39

Rlated Stars :