عارفانہ کلام سے محبت ہے ،چاہوں بھی تو دور نہیں رہ سکتی ‘ عابدہ پروین

منگل 25 نومبر 2014 13:55

عارفانہ کلام سے محبت ہے ،چاہوں بھی تو دور نہیں رہ سکتی ‘ عابدہ پروین

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) عارفانہ کلام کی ملکہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ مجھے عارفانہ کلام سے محبت ہے ، آج مجھے جو مقام اور شہرت حاصل ہے وہ صرف اور صرف عارفانہ کلام کی بدولت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میں چاہوں بھی تو عارفانہ کلام سے دور نہیں رہ سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ عارفانہ کلام میں ایک اثر ہے اور جب بھی میں عارفانہ کلام پیش کرتی ہوں تو مجھ پر ناقابل بیان کیفیت طاری ہو جاتی ہے ۔

وقت اشاعت : 25/11/2014 - 13:55:29

Rlated Stars :