زارااکبر نے پیپلزپارٹی کی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا

منگل 25 نومبر 2014 17:30

زارااکبر نے پیپلزپارٹی کی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر 2014ء) اداکارہ زارا اکبر نے پیپلزپارٹی کی یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب میں شرکت کرنے سے انکار کردیاہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ پیپلزکلچرل ونگ کو متحرک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور30نومبر کو بلاول زرداری کی لاہور آمد پر ان سے فنکاروں کو بھی ملوایاجائے گا جس کے لیے اداکار خالد معین بٹ رابطہ کار کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

خالدمعین نے زارااکبر سے رابطہ کیا اوراُنہیں دعوت دی لیکن زارااکبرنے موقع پر ہی معذرت کرلی ۔ زاراکبر کاکہناتھاکہ اُن کی فیملی طویل عرصے تک بھٹو کی جماعت سے وابستہ رہی ، خود بھی جیل گئیں لیکن پیپلزپارٹی حکومت میں آئی توکارکنان کو نظرانداز کیاگیا جس پر وہ کئی ماہ پہلے ہی پیپلزپارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکی ہیں اوراب وہ تحریک انصاف کا حصہ ہیں ۔ رحیم یارخان میں موجود زارااکبر کاکہناتھاکہ وہ لاہور واپسی پر پریس کانفرنس میں مزید اعلانات کریں گی ۔

وقت اشاعت : 25/11/2014 - 17:30:54

Rlated Stars :