کیپٹن نوید میرا اچھا دوست ہے ، میں اس کے خلوص ،اخلاق سے بڑی متاثر ہوں ‘ اداکارہ میرا

جمعہ 19 دسمبر 2014 12:39

کیپٹن نوید میرا اچھا دوست ہے ، میں اس کے خلوص ،اخلاق سے بڑی متاثر ہوں ‘ اداکارہ میرا

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ کیپٹن نوید میرا اچھا دوست ہے ، میں اس کے خلوص اور اخلاق سے بڑی متاثر ہوں ، کچھ لوگوں نے سازش کر کے کیپٹن نوید کی جعلی ویڈیو تیار کی تھی جس کا مقصد اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا مگر سازشی عناصر اس میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ کیپٹن نوید میرا انتہائی مخلص دوست ہے اور وہ ایک مخلص دوست ہونے کے ساتھ ایک نیک سیرت انسان بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے اور نوید کے درمیان جو جعلی ویڈیو بنائی گئی تھی اس کا راز فاش ہو چکا ہے ، امریکہ میں بنائی گئی ویڈیو میرے مخالفین کی سازش تھی ۔

وقت اشاعت : 19/12/2014 - 12:39:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :