ملک کے اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونا پڑے گا ‘ شاہدہ منی

جمعہ 19 دسمبر 2014 12:41

ملک کے اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونا پڑے گا ‘ شاہدہ منی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ ملک کے اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونا پڑے گا ، پاکستان کی بقاء اور سالمیت آپس کے اتفاق اور اتحاد کے ساتھ ہے ، اب وقت آگیا ہے وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہدہ منی نے کہا کہ پشاور میں ہونے والے سانحہ کے بعد میں کافی دنوں سے سو نہیں سکی ، پشاور سکول میں شہید ہونے والے میرے اور اس قوم کے بچے تھے جنہوں نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلتا ہے ، اب ہماری سیاسی اور عسکری قیادت کو پوری فورس کے ساتھ ان درندوں سے نمٹنا ہو گا اور پوری قوم اپنی پاک فوج کے ساتھ ہے ۔

وقت اشاعت : 19/12/2014 - 12:41:14

Rlated Stars :