فلم دی انٹرویو کو ’ایک مختلف متبادل پلیٹ فارم پر جاری کریں گے ‘ سونی پکچرز

ہفتہ 20 دسمبر 2014 14:38

فلم دی انٹرویو کو ’ایک مختلف متبادل پلیٹ فارم پر جاری کریں گے ‘ سونی پکچرز

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) فلمساز سونی پکچرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلم دی انٹرویو کو ’ایک مختلف متبادل پلیٹ فارم پر جاری کریں گے۔ امریکی حکام نے شمالی کوریا کو اس ہیکنگ کے حملے کے پیچھے کارفرما قرار دیا جس کے نتیجے میں سونی پکچرز سے اہم معلومات ہیک کر کے افشا کر دی گئی تھیں۔سونی نے اس اعلان کے بعد ملنے والی دھمکیوں کے نتیجے میں فلم کے کرسمس پر اجرا کو منسوخ کر دیا تھا جب کئی سینماوٴں نے اس کی نمائش سے معذوری ظاہر کی تھی۔

(جاری ہے)

سونی پکچرز کے سربراہ مائیکل لینٹن نے بتایا کہ انہوں نے فلم کے اجرا کو روک کر سونی پچکرز نے کوئی غلطی نہیں کی انہوں نے کہا کہ صدر اوباما، پریس اور عوام فلم کے اجرا کو روکنے کے بارے میں غلطی پر ہیں کیونکہ انہوں نے فیصلہ اْس وقت کیا جب بڑے سینما گھروں نے اس فلم کی نمائش سے انکار کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم دباوٴ میں نہیں آئے نہ ہی ہم نے ہمت ہاری ہم نے احتیاط سے کام لیا مگر پیچھے نہیں ہٹے۔سونی نے اعلان کیا کہ وہ متبادل پلیٹ فارم کے بارے میں تحقیق کر رہی ہے جہاں فلم کی نمائش کی جا سکتی ہے۔اس بیان میں کہا گیا کہ ہمیں اب بھی امید ہے کہ جو لوگ اس فلم کو دیکھنا چاہتے ہیں انہیں اس کا موقع ملے گا۔

وقت اشاعت : 20/12/2014 - 14:38:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :