اداکاری کیلئے میں نے کوئی حدود مقرر نہیں کررکھی ہیں،راکھی ساؤنت

پیر 22 دسمبر 2014 13:13

اداکاری کیلئے میں نے کوئی حدود مقرر نہیں کررکھی ہیں،راکھی ساؤنت

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء)بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساؤنت نے کہا ہے کہ اداکاری کے لئے میں نے کوئی حدود مقرر نہیں کررکھی اور نہ ہی اپنی جسمانی نمائش کرنے میں مجھے کوئی مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی نے کہا کہ مجھے دو سال تک انڈسٹری میں کام نہیں ملا جبکہ اس انڈسٹری میں اپنا مقام بنانا بھی بہت ہی مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا کوئی فلمی بیگ گراؤنڈ نہیں ہے اور اسی وجہ سے مجھے کوئی سپورٹ بھی نہیں ہے ۔

وقت اشاعت : 22/12/2014 - 13:13:57