فلمی صنعت کا نیا دور شروع ہو چکا ہے، جاوید شیخ

پیر 22 دسمبر 2014 14:36

فلمی صنعت کا نیا دور شروع ہو چکا ہے، جاوید شیخ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء)معروف اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ بحران کی شکار فلمی صنعت کا نیا دور شروع ہو چکا ہے ۔جلد پاکستانی فلمیں ماضی والی مقبولیت حاصل کریں گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نئی فلمیں بنانے میں مصروف ہیں اور اگر مقامی فلموں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا تو سینما گھروں پاکستانی فلموں کو ہی ترجیح دیں گے لیکن اس کے لئے صرف فنکاروں کو ہی نہیں تمام سٹیک ہولڈرز کو ملکر اس کی طرف توجہ دینا ہوگی

وقت اشاعت : 22/12/2014 - 14:36:26

Rlated Stars :