نوجوانوں کیساتھ کام کرنا بہت اچھا لگتا ہے‘ اکشے کمار

جمعہ 30 جنوری 2015 15:19

نوجوانوں کیساتھ کام کرنا بہت اچھا لگتا ہے‘ اکشے کمار

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ نوجوانوں کیساتھ کام کرنا بہت اچھا لگتا ہے یہی وجہ ہے کہ اپنے پروڈکشن ہاؤس میں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے نئے ڈائریکٹرز اور اداکاراؤں کو اپنے بینر تلے مجموعی طور پر بریک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان انڈسٹری میں نئے آئیڈیاز لے کر آئے ہیں جوکہ مجھے ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

وقت اشاعت : 30/01/2015 - 15:19:43

Rlated Stars :