فلم انڈسٹری میں پڈٹ سائیڈر کے لئے کوئی مواقع نہیں ہوتے ، تبیسی پنوں

ہفتہ 18 اپریل 2015 15:24

فلم انڈسٹری میں پڈٹ سائیڈر کے لئے کوئی مواقع نہیں ہوتے ، تبیسی پنوں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ تبیسی پنوں کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں آڈٹ سائیڈز کیلئے کوئی موقع نہیں دیتے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں آڈٹ سائیڈر کے لئے جگہ بنانا خاصا مشکل کام ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی چیلنجنگ جگہ ہے جہاں مقابلہ ہر وقت آپ کے سامنے رہتا ہے اور یہ مقابلہ ہوتا بھی اتنا سخت ہے کہ بعض اوقات آپ کی جان بھی لے سکتا ہے انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ انڈسٹری ایک ایسا شعبہ ہے جہاں ایک وقت ایسا ہوتا ہے جب لوگ آپ کو سراہا رہے ہوتے ہیں جبکہ بیک وقت اداکاروں کو لوگوں کو حقارت کا نشانہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اداکار بے چارہ انڈسٹری کے اندر بھی نہیں رہ سکتا اور اس کے لئے انڈسٹری سے باہر رہنا بھی ممکن نہیں ہوتا ۔

اپنی فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ نیراج بانڈے کی اس فلم میں لوگ ان کے پچیس منٹ پر مبنی کردار کو سراہائیں گے انہوں نے کہا کہ اکشے کمار فلم میں ایکشن کردار اس لئے بول کیا کہ عموماً اداکارائیں ایسے کردار قبول نہیں کرتی اور ویسے زیادہ ترایسے کردار اداکاراؤں کو دیئے بھی نہیں جاتے بلکہ ترجیح اداکار ہی ہوتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 18/04/2015 - 15:24:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :