آسٹریا کے برفانی علاقے میں اوپن ائیر تھیٹر، فنکاروں نے سماں باندھ دیا

پیر 20 اپریل 2015 13:58

آسٹریا کے برفانی علاقے میں اوپن ائیر تھیٹر، فنکاروں نے سماں باندھ دیا

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء)آسٹریا کے برفانی علاقے سولڈن میں ہونے والے اوپن ائیر تھیٹر میں فنکاروں نے سماں باندھ دیا ، برفانی تودوں پر سجائے گئے تھیٹر میں فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے حاضرین پر سحر طاری کر دیا۔

(جاری ہے)

منفرد موسیقی طاقتور سرچ لائیٹس اور برفانی تھیٹر یہ سب کچھ دیکھنے کوملاآسٹریا کے علاقے سولڈن میں برفانی تھیڑ میں ہیلی کاپٹر طاقتور سرچ لائٹس ، گاڑیوں اور سیکڑوں فنکاروں نے اپنے فن کا جادو جگایا تو یوں لگا جیسے کوئی حقیقی جنگ چھڑی ہو۔ منفرد موسیقی نے بھی ماحول کو سحر انگیز بنائے رکھا اور فنکار کوہ پیما ، پیراشوٹس کی مدد سے برفانی پہاڑ عبور کرتے دکھائی دیئے۔ انوکھا تھیڑ گزشتہ پندرہ برسوں سے شائقین کو تفریح فراہم کر رہا ہے۔

وقت اشاعت : 20/04/2015 - 13:58:36