خوشگوار زندگی کا راز مشترکہ خاندانی نظام میں ہے‘ امیتابھ بچن

پیر 20 اپریل 2015 14:05

خوشگوار زندگی کا راز مشترکہ خاندانی نظام میں ہے‘ امیتابھ بچن

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) بھارت کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ خوش گوار زندگی کا راز مشترکہ خاندانی نظام میں ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں امیتابھ بچن نے کہا کہ ان کی نظر میں مشترکہ خاندانی نظام زندگی گزارنے کا سب سے زیادہ پر لطف طریقہ ہے، جس میں انسان کے کانوں میں ہر وقت اپنوں کی آوازیں رس گھولتی رہتی ہیں، یہی خوش گوار زندگی کا سب سے بڑا راز ہے۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن، ان کی اہلیہ جیہ بچن، بیٹا ابھیشیک بچن، بہو ایشوریہ رائے بچن اور پوتی ارادھیہ بچن ایک ساتھ ہی رہتے ہیں۔

وقت اشاعت : 20/04/2015 - 14:05:35

Rlated Stars :