سری لنکن بیوٹی کو مل گئی ایک اور سری لنکن فلم

پیر 27 اپریل 2015 15:12

سری لنکن بیوٹی کو مل گئی ایک اور سری لنکن فلم

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء)بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرننڈس جنکا تعلق سری لنکا سے ہے ایک بار پھر اپنے ہی دیس کی فلم میں کام کریں گی۔

(جاری ہے)

اداکارہ اس سے قبل فلم اکورڈنگ تو میتیو کے ذریعے سری لنکن فلم انڈسٹڑی میں اپنا ڈیبیو کر چکی ہیں اور اب خبر ملی ہے کہ اداکارہ ایک بار پھر اکورڈنگ تو میتیو کے ہداہت چندران رتنم کے ساتھ کام کریں گی۔فلم اکورڈنگ تو میتیو کے ہدایتکار چندران رتنم کا کہنا ہے کہ انہیں جیکولین کی اداکاری اس قدر بھائی ہے کہ انہوں نے ایک بار پھر اپنی اگلی فلم کے لئے انہیں منتخب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ فلم اکورڈنگ تو میتیو اسی سال ریلیز کیے جانے کا امکان ہے اور اس کی ریلیز سے پہلے ہی ہدایت کار نے جیکولین کو اگلی فلم کے لئے سائن کر لیا ہے۔

وقت اشاعت : 27/04/2015 - 15:12:51