ڈریم گرل ہیما مالنی بھی سلمان خان کی فین نکلیں

پیر 27 اپریل 2015 15:12

ڈریم گرل ہیما مالنی بھی سلمان خان کی فین نکلیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) سلمان خان اور تنازعات ایک دوسرے کا ساتھ چھوڑنے کے لیے تیار نہیں لیکن ان کی مقبولیت کا پرچم ہر دن نئی بلندیاں چھو رہا ہے۔ سلمان خان کی دوستی اور دشمنی، ان کے کالے ہرن کے شکار یا لاپرواہ ڈرائیونگ سے قطع نظر بالی ووڈ کی ڈریم گرل اور اپنے زمانے کی معروف ترین اداکارہ ہیما مالنی ان کی نئی مداح کی شکل میں سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ سلمان خان کے ہٹ اینڈ رن معاملے میں فیصلہ چھ مئی کو آنے والا ہے لیکن ہیما مالنی نے ان سے اپنی حمایت کی بات کہی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ہیما مالنی نے کہا کہ سلمان خان آج کے زمانے کے سب سے مقبول اور پسندیدہ ہیرو ہیں اس کے علاوہ وہ حیرت انگیز شخصیت کے مالک بھی ہیں لیکن ان کے ساتھ کچھ ایسا واقعہ پیش آیا جس سے بچا نہیں جا سکتا تھا، ہم سب ان کے ساتھ ہیں اور ایک مناسب فیصلے کے منتظر ہیں۔

وقت اشاعت : 27/04/2015 - 15:12:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :