اداکارہ سنی لیون کے بولڈ مناظر کی عکس بندی پر شدید تحفظات

جمعہ 22 مئی 2015 12:35

اداکارہ سنی لیون کے بولڈ مناظر کی عکس بندی پر شدید تحفظات

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 مئی۔2015ء) بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے اپنی نئی فلم ”مستی زادے“ کی شوٹنگ کے دوران بولڈ مناظرکی عکس بندی پرشدید تحفظات کااظہارکردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سنی لیون آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ”مستی زادے“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ نے بولڈمناظر کی عکس بندی پر تحفظات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ماضی کے فلمی پس منظر سے مطمئن نہیں جس کہ وجہ سے وہ اب بالی ووڈ کی فلموں میں بولڈ مناظرکی عکس بندی نہیں کرانی چاہتیں۔واضح رہے کہ سنی لیون بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل قابل اعتراض فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ کے حوالے سے شہرت رکھتی تھیں اور وہ متعدد باراس بات کا اظہار بھی کرچکی ہیں جب کہ ان کے ماضی کی وجہ سے انہیں اکثروبیشتر بھارت میں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

وقت اشاعت : 22/05/2015 - 12:35:27

Rlated Stars :