سینئر اداکارہ مہوش کا خلا پر نہیں ہوسکتا ‘ فنکار برادری

ہفتہ 23 مئی 2015 11:46

سینئر اداکارہ مہوش کا خلا پر نہیں ہوسکتا ‘ فنکار برادری

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کی سینئر اداکارہ مہوش کا خلا پر نہیں ہوسکتا ،پاکستان کی فنکار برادری ایک مخلص اور ہمدرد ساتھی سے محروم ہو گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار فلم اور اسٹیج کے اداکاروں طاہر نوشاد ،ناصر چنیوٹی ،پلک رانا ،دیا علی ،عینی طاہر ہ ،دعا علی ،سدرہ نور ودیگر نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

فنکار برادری نے کہا کہ ہمارے ملک میں فنکار اور صحافی کے علاج معالجہ کیلئے مناسب انتظام نہ ہونے سے آئے روز قلمکار موت کی آغوش میں جارہے ہیں ،حکومتی سطح پر صحافیوں بالخصوص علاقائی صحافیوں اور فنکاروں کے مناسب علاج معالجہ کیلئے باقاعدہ کوئی ادارہ موجود نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے غم اور دکھ چھپا کر عوام کو تفریح فراہم کرنیوالے فنکاروں کیساتھ ایسی بے حسی قابل تشویش ہے ۔انہوں نے مہوش کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کی دعا کی ہے ۔

وقت اشاعت : 23/05/2015 - 11:46:45

Rlated Stars :