سنجو بابا کے ساتھ فلم بناؤں گا ، عمیش شکلا

منگل 26 مئی 2015 12:59

سنجو بابا کے ساتھ فلم بناؤں گا ، عمیش شکلا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) بالی وڈ ڈائریکٹر عمیش شکلا نے سنجو بابا کے ساتھ فلم بنانے کی تصدیق کی ہے ۔ او مائی گاڈ سے شہرت پانے والے عمیش شکلا نے اپنے ایک بیان میں سنجے دت کے ساتھ جلد فلم بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنجھے کے جیل جانے سے دو روز قل ان سے ملاقات کی تھی اور ان کے ساتھ فلم کے سجبجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا تھا جو کہ انہوں نے پسند کیا تھا انہوں نے کہا کہ اب انہیں سنجے کی رہائی کا انتطار ہے جس کے فوری بعد ہم فلم پرکام شروع کر دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فلم مسلز پصر نہیں بلکہ جذبات پر مشتمل انسانی ڈرامہ ہے انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں فلم 102 سالہ آدم بناؤں گا جس میں امتیابھ بچن 102 سالہ بزرگ کا کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی تکمیل کے بعد میں اور سنجے فلم بنائیں گے ۔

وقت اشاعت : 26/05/2015 - 12:59:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :