سلمان خان کو بڑا اداکار ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے‘دبنگ خان کے والد سلیم خان کا موقف

اتوار 2 اگست 2015 12:58

سلمان خان کو بڑا اداکار ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے‘دبنگ خان کے والد سلیم خان کا موقف

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد اور مصنف سلیم خان نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو مشہور اداکار ہونے کی سزا دی جارہی ہے، اور اگر وہ بڑے اداکار نہ ہوتے تو انہیں نشانہ نہیں بنایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ سلمان خان کی شہرت اور اس کے سلیبریٹی ہونے کی وجہ سے اس پر الزام لگانے والوں کو بھی شہرت مل رہی ہے اور یہی اصل کھیل ہے۔

صرف سلمان ہی اس موقف کا حامل نہیں ہے بلکہ اور بھی بہت سے لوگ ہیں ایسے میں صرف اسے ہی کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اداکار سلمان خان نے دو روز قبل پھانسی پر چڑھائے گئے یعقوب میمن کی حمایت کی تھی۔ یعقوب میمن پر الزام تھا کہ انہوں نے ممبئی بم دھماکوں میں مالی معاونت کی تھی۔ اصل مجرم ان کے بھائی ٹائیگر میمن تھے جس پر سلمان خان نے کہا تھا کہ یعقوب میمن کو چھوڑا جائے اور اصل مجرم ٹائیگر میمن کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے جس پر انتہا پسند ہندووٴں کی جانب سے خوب واویلا کیا گیا۔

(جاری ہے)

سلیم خان نے کہا کہ نصیر الدین شاہ، شتروگن سنہا اور جسٹس مرکنڈے کاتجو جیسے افراد نے بھی یہی موقف اپنایا۔ آپ اس کے بچکانہ طریقے پر اعتراض کرسکتے ہیں، اور یہ اعتراض سب سے پہلے خود میں نے ہی کیا تھا۔ واضح رہے کہ سلمان خان کے ٹوئٹس سے خاصی ہلچل مچ گئی تھی حتیٰ کہ باندرا میں سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر پولیس بھی تعینات کرنا پڑی۔ بعد ازاں سلمان خان نے اپنے تمام ٹوئٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد عوام سے معافی مانگ لی تھی۔

وقت اشاعت : 02/08/2015 - 12:58:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :