معروف پلے بیک گلوکار سونو نیگم سپر سٹار سلمان خان سے ناراض

منگل 13 اکتوبر 2015 14:13

معروف پلے بیک گلوکار سونو نیگم سپر سٹار سلمان خان سے ناراض

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء)بالی ووڈ مشہورو معروف پلے بیک گلوکار سونو نیگم سپر سٹار سلمان خان سے ناراض ہو گئے۔بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کی آواز اچھی ہے جو ٹیکنالوجی کی مدد سے اور بہتر ہوسکتی ہے اور انہیں اپنے لیے گلوکار کی ضرورت نہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سلمان خان کو گلوکاری کے ایونٹ میں مدعو کیا گیا تھا جس کے میزبان ہندوستانی گلوکار سونو نیگم تھے۔

(جاری ہے)

اس ایونٹ کے دوران سلمان خان کو جب اسٹیج پر دعوت دی گئی تو اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں بلانے کے لیے کسی پلے بیک گلوکار کی ضرورت نہیں ہے۔سلمان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی آواز اچھی ہے جو ٹیکنالوجی کی مدد سے مزید بہتر ہوسکتی ہے اور وہ اپنے گانے خود گا سکتے ہیں۔سلمان خان کے مطابق گلوکاروں کا کام نہایت آسان ہوتا ہے۔سلمان کی اس بات کو سننے کے بعد وہاں موجود شو کے میزبان سونو نیگم کو ان کی یہ بات پسند نہ آئی جس کے بعد ایونٹ میں سلمان اور سونو کا آگے ہونے والا ایک سیگمنٹ منسوخ کرنا پڑا۔یاد رہے کہ سلمان خان اس سے قبل اپنی فلم ’کک‘ اور ’ہیرو‘ میں گانا گا چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 13/10/2015 - 14:13:43

Rlated Stars :