فلمسٹار شفقت چیمہ کی فلمی مصروفیات میں اضافہ

منگل 13 اکتوبر 2015 14:13

فلمسٹار شفقت چیمہ کی فلمی مصروفیات میں اضافہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) فلمسٹار شفقت چیمہ کی فلمی مصروفیات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔انہوں نے ایک ملاقات میں بتا یا کہ مجھ پر خدا اور عوام کا خاص کرم ہے کہ مجھے جدید ٹیکنالوجی پرمبنی فلموں میں بھی اچھے اور موثر کردار مل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں فلمی بحران سے خوفزدہ نہیں ہوں ۔بہت جلد ہماری فلمیں بحران کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی اس وقت ضرورت زیادہ سے زیادہ معیاری فلمیں بنانے کی ہے۔

وقت اشاعت : 13/10/2015 - 14:13:45

Rlated Stars :