رنویر سنگھ کی ”بے فقرے“ کی کہانی لیک ہو گئی

منگل 13 اکتوبر 2015 14:13

رنویر سنگھ کی ”بے فقرے“ کی کہانی لیک ہو گئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء)بولی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار رنویر سنگھ کی نئی آنے والی فلم ”بے فقرے“ کی کہانی لیک ہو گئی ہے۔واضح رہے چند روز قبل یش راج فلمز کی جانب سے بے فقرے کی کاسٹ کی حتمیٰ فہرست جا ری کر دی گئی تھی۔لیکن اداکار رنویر سنگھ کی بے فقرے کی کہا نی ہے کیا؟حا ل ہی میں ایک اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

13 اکتوبر۔2015ء پورٹل کی طرف سے بے فقرے کی کہانی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ بھی ایک رومانٹک ڈرامہ ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کوئی ولن نہیں ہے۔کہانی کا پلاٹ اس وقت شروع ہو تا ہے جب ہیرو اور ہیروئن پیرس میں پہلی بار ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔بعد ازاں دونوں کے آپس کے اختلافات انھیں باور کراتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ فلم بھی بولی ووڈ کی بقیہ محبت کی کہانیوں کی طرح سادہ سی کہانی ہے۔تاہم ہمیں انتظار رہے گا کہ آدتیہ چوپڑا اپنی ڈریم فلم کی اس کہانی کو محرک شکل میں کس انداز سے ناظرین کیلئے پیش کرتے ہیں۔واضح رہے رنوریر سنگھ کی بے فقرے آئندہ سال نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

وقت اشاعت : 13/10/2015 - 14:13:46

Rlated Stars :