آدتیہ چوپڑا کا اہلیہ رانی مکھرجی کیلئے خاص تحفے کا اہتمام

منگل 13 اکتوبر 2015 14:14

آدتیہ چوپڑا کا اہلیہ رانی مکھرجی کیلئے خاص تحفے کا اہتمام

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء)یش راج فلمز کے سربراہ آدتیہ چوپڑا کی طرف سے والد یش چوپڑا کے 83ویں یوم پیدائش پر اعلان کیا گیا تھا کہ وہ ایک مرتبہ پھرڈائریکشن کے میدان میں اتریں گے۔ علاوہ ازیں آدتیہ چوپڑا کی طرف سے رومانوی کہانی پر مبنی فلم ”بے فکرے“کی ہدایات دینے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ چند روز قبل فلم کی کا سٹ فائنل کرتے ہوئے اداکار رنویر سنگھ اور وانی کپور کو نمایاں کردار کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پروڈکشن ہاؤ س کے قریبی زرائع نے خاص طور بتایا ہے کہ آدتیہ اپنی ڈریم فلم کو اپنے اور اداکارہ رانی مکھرجی کے پہلے بچے کی پیدائش پر نمائش کیلئے پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق رانی آئندہ سال جنوری کے اواخر یا فروری کے اوائل میں بچے کو جنم دیں گی۔زرائع کے مطابق آدتیہ چوپڑا بچے کی پیدائش کے ہفتے میں آنے والے جمعے کے روز اپنی فلم ”بے فکرے“ نمائش کیلئے پیش کریں گے۔آدتیہ اپنے بچے کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ رانی کو یہ خاص تحفہ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں

وقت اشاعت : 13/10/2015 - 14:14:58

Rlated Stars :