اڑتا پنجاب تنازعہ ، عامر خان بھی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے

جمعہ 17 جون 2016 15:07

اڑتا پنجاب تنازعہ ، عامر خان بھی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے

لدھیانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جون ۔2016ء) معروف بھارتی ہدایتکار انوراگ کشیپ کی مسلسل تنازعات کا شکارفلم ”اڑتا پنجاب“کونمائش سے قبل ہی چوری چھپے جاری کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولی ووڈ سپر سٹار عامر خان کا کہنا ہے کہ فلم کو چوردروازے سے باہر نہیں نکالا جانا چاہئے تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے اڑتا پنجاب کی آن لائن لیکنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلم کا صرف تھیٹرز میں دیکھنا ہی اچھا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمیں فلم چوروں کو چوری سے روکنا ہوگا۔انھوں نے مزیدکہا کہ اڑتا پنجاب کو سینسر کی سختی تلے روکنا تشویش ناک ہے۔واضح رہے مسٹر پرفیکشنسٹ آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”دنگل “کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ سپر سٹار کی جانب سے اپنی فلم دنگل کو پنجاب اور لدھیانا ہائی کورٹ سے گرین سنگل دیئے جانے پربھی مسرت کااظہارکیا گیا

وقت اشاعت : 17/06/2016 - 15:07:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :