میں عامرخان کی طرح نہیں بن سکتا،شاہ رخ خان

جمعہ 29 جولائی 2016 13:06

میں عامرخان کی طرح نہیں بن سکتا،شاہ رخ خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا کہنا ہے جب بات فٹنس اور نظم وضبط کی ہو تو وہ سپراسٹار عامر خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اندسٹری میں بادشاہ کینام سے جانے والیسپراسٹار کروڑوں دلوں کی جان شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ جس طرح سے عامرخان نے اپنی آنے والی فلم ’دنگل‘ کے لیے اپنے وزن میں اضافہ کیا اور اس میں کمی لائے وہ قابل تعریف ہے اس طرح فلم کے کردار کیلئے محنت میں نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ جب دو سال قبل میں عامرخان سے ملاتو ان کا وزن بہت زیادہ تھا لیکن اب وہ جس مہارت سے اپنے وزن میں نمایاں کمی لائے ہیں وہ لاجواب ہے۔یاد رہے کہ عامر خان نے اپنی فلم’دنگل‘ کے لیے وزن میں اضافہ کیا تھا تاکہ وہ کردار میں بخوبی ڈھل جائیں،ان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا تھا.گزشتہ دنوں مسٹر پرفیکشنسٹ ایک تقریب میں آئے تو ان کا نیاروپ دیکھ کر سب دھنگ رہ گئے کہ یہ وہی عامرخان نے جنہوں نے اپنی فلم کے لیے وزن میں اضافہ کیا تھا۔
وقت اشاعت : 29/07/2016 - 13:06:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :