قندیل بلوچ ڈاکیومنٹری پر میڈونا کا اہم بیان

جمعہ 14 اکتوبر 2016 13:00

قندیل بلوچ ڈاکیومنٹری پر میڈونا کا اہم بیان
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2016ء) پاکستان کی معروف ہدایت کارہ شرمین عبید چنائیسماجی مسائل پر بنائی جانے والی ڈاکیو منٹریز کے ذریعے معاشرے کی سچائیاں لوگوں کے سامنے لاتی ہیں۔ان کی بنائی گئی ڈاکیومنٹری سیونگ فیس کو اکیڈمی ایوارڈکیلئے نامزد کیا گیا اور وہ اس اعزاز کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر شارٹ ڈاکیومنٹری بنانے کا ارادہ ظاہر کیااور اس پر عمل بھی کیا ٬ان کے اس فیصلے کے بارے میں ہالی وڈ پاپ اسٹار اور اداکارہ میڈونا نیانسٹاگرام پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ‘وہ شرمین عبید چنائے کی جانب سے سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم پر بیحد فخر محسوس کرتی ہیں٬انہوں نے کہا کہ قندیل جو اپنے ہی بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل ہوگئیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے پیغام میں لکھا کہ پاکستانی حکومت نے بالآخر غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے بل منظور کرلیا٬اور اب کسی قاتل کو اجازت نہیں ہوگی کہ وہ کھلے عام آزادانہ گھومے٬دنیا میں مثبت تبدیلی آرہی ہے۔
وقت اشاعت : 14/10/2016 - 13:00:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :