پروین شاکر کا 64 واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا

بدھ 23 نومبر 2016 12:51

پروین شاکر کا 64 واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) مایہ نا زشاعرہ ، لطیف جذبات کو لفظوں کا پیرہن دینے والی پروین شاکر کا64 واں یوم پیدائش کل 24نومبر بروز جمعرات کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔ پروین شاکر 24 نومبر1952ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔

(جاری ہے)

اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد پہلے وہ درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہوئیں پھر انہوںنے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ میں اعلیٰ افسر کی حیثیت سے کئی سال تک اپنے پیشہ وارانہ فرائض سر انجام دیئے۔

پروین شاکر نے اپنی لا زوال شاعری میں محبت ، حسن اور عورت کو اپنا موضوع سخن بنایا۔ ان کی شاعری مختلف نشیب و فراز کا شکار رہی ۔ ان کی شاندر خدمات پر انہیں آدم جی ایوارڈ ، پرایئڈ آف پرفارمنس اور دیگر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ شہروں میں خصوصی تقریبات ، سیمینارز، کانفرنسز، مشاعروں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں پروین شاکر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاجائیگا
وقت اشاعت : 23/11/2016 - 12:51:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :