بالی وڈ فلمسٹار کرینہ کپور کی نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر جعلی نکلی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 دسمبر 2016 11:39

بالی وڈ فلمسٹار کرینہ کپور کی نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر جعلی نکلی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 دسمبر2016ء) : بالی وڈ فلمسٹار کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے ہاں گذشتہ روز بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا اور تمام تر میڈیا پر اس جوڑے کو والدین بننے پر مبارکبادیں دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ رات گئے کرینہ کپور کی ایک نومولود بچے کے ساتھ تصویر بھی سوشل میڈیا مقبول ہوئی جسے مداحوں نے خوب سراہا ۔

(جاری ہے)

تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ تصویر جعلی ہے ۔ بھارتی ٹی وی چینل اے بی پی نیوز نے کرینہ کپور اور سیف علی خان کے قریبی ذرائع سے اس تصویر کی حقیقت جاننے کی کوشش کی جس پر انہوں نے بتایا کہ گردش کرنے والی تصویر کو سافٹ وئیر کے ذریعے بنایا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ تاحال کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے تیمور علی خان کی کوئی بھی تصویر میڈیا کو جاری نہیں کی گئی ۔ تاہم ان کے مداح ننھے نواب کو دیکھنے کے لیے کافی بے تاب ہیں۔

وقت اشاعت : 21/12/2016 - 11:39:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :