رابی پیرزادہ چھٹیاں منانے کے لئے 6جنوری کو دبئی روانہ ہوں گی

منگل 3 جنوری 2017 12:41

رابی پیرزادہ چھٹیاں منانے کے لئے 6جنوری کو دبئی روانہ ہوں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2017ء) اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ چھٹیاں منانے کے لئے 6جنوری بروز جمعہ کو دبئی روانہ ہوں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ اپنی والدہ کے ہمراہ 6جنوری کو دبئی روانہ ہوں گی جہاں وہ ایک ہفتے تک چھٹیاں گزاریں گی ۔ رابی پیرزادہ دبئی کے تاریخی مقامات کی سیرو تفریح کے ساتھ شاپنگ بھی کریں گی ۔ اس حوالے سے رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ سال بھر کی مصروفیات کی وجہ سے ذہنی تنائو کا شکار تھی اور اب چند روز آرام کا فیصلہ کیا ہے ،اسی لیے میں نے دبئی میں سیرو تفریح کا پروگرام بنایاہے۔

وقت اشاعت : 03/01/2017 - 12:41:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :