ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ارجن کپور کا جم مسمار کردیا

بی ایم سی کی جانب سے گھر میں قائم جم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کیا تھا

جمعرات 5 جنوری 2017 11:48

ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ارجن کپور کا جم مسمار کردیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2017ء) ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ارجن کپور کے گھر میں بنائے ہوئے غیر قانونی جم کو مسمار کردیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں نوجوان اداکار ارجن کپور کو ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے غیر قانونی طور پر گھر میں قائم جم بنانے پر نوٹس جاری کیا تھا لیکن اب اس معاملیمیں میونسپل کارپوریشن نے بڑی کارروائی کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹارارجن کپور کو بریہان ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) نے گھر میں بغیر اجازت جم بنانے پر کئی نوٹسزجاری کیے تھے تاہم اداکار کی جانب سے کسی قسم کا جواب نہ دینے پر گزشتہ روز بی ایم سی نے ممبئی کے علاقے جوہو میں اداکار کے گھر میں قائم جم کومسمار کردیا جب کہ اداکار نے بی ایم سی کی کارروائی پر کسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار کردیا ہے۔
وقت اشاعت : 05/01/2017 - 11:48:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :