سندھ ہائی کورٹ :ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کیلئے 9جنوری کی تاریخ مقرر

جمعہ 6 جنوری 2017 16:51

سندھ ہائی کورٹ :ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کیلئے 9جنوری کی تاریخ مقرر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کیلئے 9جنوری کی تاریخ مقرر کردی ہے ۔سندھ ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فوری سماعت کیلئے درخواست دائر کی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے اور فوری سماعت کے لئے منظورکیا جائے عدالت نے درخواست منظوت کرتے ہوئے 9 جنوری کی تاریخ سماعت کے لئے مقرر کردی درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا جبکہ ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق سماعت ریفری جج نعمت اللہ پھلپھوٹو کریں گے۔

وقت اشاعت : 06/01/2017 - 16:51:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :