ممبئی پولیس نے اوم پوری کی حادثاتی موت کی تحقیقات کا آغاز کردیا

اداکار اوم پوری کی لاش گھر کے باورچی خانے کے قریب برہنہ حالت میں ملی تھی

اتوار 8 جنوری 2017 11:00

ممبئی پولیس نے اوم پوری کی حادثاتی موت کی تحقیقات کا آغاز کردیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2017ء) پولیس نے نامور بھارتی اداکاراوم پوری کی حادثاتی موت کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ پولیس نے حادثاتی موت کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

(جاری ہے)

اوم پوری کے پوسٹ مارٹم سے ان کی موت متنازع ہوگئی ہے،اوم پوری ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے تھے اداکار کے پوسٹ مارٹم نے ان کی طبعی موت پر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اوم پوری کی لاش گھر کے باورچی خانے کے قریب برہنہ حالت میں ملی تھی اور پوسٹ مارٹم میں ان کے سر پرڈیڑھ انچ گہرے زخم کا نشان اورسرمیں جگہ جگہ بلڈ کلاٹنگ پائی گئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعدپولیس نے لیجنڈری اداکاراوم پوری کی موت کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

وقت اشاعت : 08/01/2017 - 11:00:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :