میں نے دبنگ خان سلمان خان کو تھپڑ مارا ، سلمان خان نے مجھے دھمکایا: اوم سوامی کا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 جنوری 2017 12:14

میں نے دبنگ خان سلمان خان کو تھپڑ مارا ، سلمان خان نے مجھے دھمکایا: اوم سوامی کا دعوی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جنوری 2017ء) : بگ باس کے سابق اُمیدوار اوم سوامی نے اپنی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو تھپڑ مارا تھا۔ اوم سوامی کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے نشے میں دھت ہو کر سگریٹ کا کش لگایا اور میرے منہ پر پھینک دیا جس کے بعد اس نے اپنی حد پار کر دی اور میں نے کھینچ کر ایک تھپڑ سلمان خان کے منہ پر رسید کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ستمبر 2015 کو سلمان خان کو تھپڑ مارا۔اوم سوامی کا کہنا تھا کہ اسموکنگ روم میں کیمرہ موجود نہیں ہے ، میں نے کوشش کی کہ سلمان خان کو گھسیٹ کر باہر لا سکوں لیکن ایسا کرنے سے بھی قاصر رہا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی تردید تاحال سلمان خان کی جانب سے بھی نہیں کی گئی کہ میں نے انہیں تھپڑ مارا۔

(جاری ہے)

سلمان خان کی چپُ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یہ بات سچ ہے۔

اوم سوامی نے الزام عائد کیا کہ سلمان خان نے مجھے کہا ہے کہ حافظ سعید اور داؤد ابراہیم میرے دوست ہیں۔ میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ساتھ کام کرتا ہوں۔ وہ میرے مطابق کام کرتے ہیں اور میں ان کے اشارے پر کام کرتا ہوں۔سلمان خان نے کہا کہ میں نے شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ ملک کر ہندوستان کو اسلامستان بنا دیں گے اور بالی وڈ میں کوئی بھی ہندو نہیں رہے گا۔

اوم سوامی نے مزید کہا کہ سلمان خان نے مجھے کہا کہ میں کسی کو بھی مار کر جج خرید لیتا ہوں اور بآسانی رہا ہو جاتا ہوں۔ اپنی اس ویڈیو میں بگ باس کے سابق اُمیدوار نے مزید کہا کہ میں بھی ملک کے غداروں کو مارتا ہوں۔اوم سوامی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو گئی ہے البتہ اس پر تاحال دبنگ خان کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

وقت اشاعت : 10/01/2017 - 12:14:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :