سوامی اوم نے بالی ووڈ کے ہر دلعزیز اداکار سلمان خان کو تھپڑ مارنے کا دعویٰ کر دیا

بدھ 11 جنوری 2017 19:20

سوامی اوم نے بالی ووڈ کے ہر دلعزیز اداکار سلمان خان کو تھپڑ مارنے کا دعویٰ کر دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) بالی ووڈ کے ہر دلعزیز اداکار سلمان خان کو تھپڑ پڑ گیا، بگ باس سیزن 10 سے نکالنے جانیوالے سوامی اوم نے بھارتی میڈیا میں ایسا دعویٰ کیا ہے۔اپنے ایک ویڈیو انٹرویو میں سوامی اوم نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 30 دسمبر کو نشر ہونیوالے بگ باس سیزن 10 کے شو میں معروف اداکارہ اور پروگرام کے میزبان سلمان خان کو تھپڑ مار دیا تھا، اس وجہ سے انہیں ریالٹی شو سے نکال دیا گیا۔

(جاری ہے)

سوامی جی کا کہنا ہے کہ پروگرام میں فوٹیج نشر نہیں ہوئی تھی، کیونکہ یہ واقعہ اسموکنگ چیمبر میں پیش آیا تھا جہاں کیمرے موجود نہیں ہیں، سلمان خان نے سگریٹ جلائی اور میرے چہرے پر دھواں چھوڑ کر میری بے عزت کی تھی جس پر میں نے بھارتی اداکار کے منہ پر تھپڑ رسید کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں سلمان کو گھسیٹ کر باہر لے جانا چاہتا تھا تاکہ ہمارے درمیان پیش آنیوالے واقعہ کیمرے میں ریکارڈ ہوجائے۔ سوامی اوم نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سلمان خان نے اپنے انڈر ورلڈ سے تعلقات کا اعتراف کیا اور تسلیم کیا کہ اس کے پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی سے بھی رابطے ہیں جبکہ شاہ رخ خان اور عامر خان بھی بھارت کو اسلامی ریاست بنانے کیلئے آئی ایس آئی کے مشن پر ہیں۔
وقت اشاعت : 11/01/2017 - 19:20:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :