مس اٹلی کے مقابلے کے فائنل میں شریک حسینہ پر تیزاب سے حملہ،ڈاکٹربینائی بچانے کی کوششوں میں مصروف

جمعہ 13 جنوری 2017 11:02

مس اٹلی کے مقابلے کے فائنل میں شریک حسینہ پر تیزاب سے حملہ،ڈاکٹربینائی بچانے کی کوششوں میں مصروف
روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) اطالوی ڈاکٹر تیزاب سے حملے کا نشانہ بننے والی ماضی میں ’مس اٹلی‘ کے مقابلے کے فائنل میں شرکت کرنے والی ایک حسینہ کی بینائی بچانے کی کوششوں میںکی لگے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹھائیس سالہ جیسیکا نوتارو نے ہسپتال سے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ زندہ ہیں اور فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کے چہرے پر تیزاب ان کے ایک سابق بوائے فرینڈ نے پھینکا، جو اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے۔

وقت اشاعت : 13/01/2017 - 11:02:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :