رابی پیرزادہ دبئی سے وطن واپسی کے بعد بھرپور انداز میں متحرک ہو گئیں

گوجرانوالہ میں میوزیکل کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے بعد اپنے دوسرے ٹی وی پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 12:47

رابی پیرزادہ دبئی سے وطن واپسی کے بعد بھرپور انداز میں متحرک ہو گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ دبئی سے وطن واپسی کے بعد بھرپور انداز میں متحرک ہو گئیں ، گوجرانوالہ میں میوزیکل کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے بعد اپنے ٹی وی کے دوسرے پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ نے ذاتی پروڈکشن کے بینر تلے ڈرامہ سیریل ’’ قصہ کرسی کا ‘‘ بنائی تھی جس کو بڑی مقبولیت حاصل ہوئی اور اسی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے اپنے دوسرے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے ۔

اس حوالے سے انہوں نے ڈرامہ سیریل کا سکرپٹ مکمل کر لیا ہے جس میں جاوید شیخ سمیت دیگر اداکار شامل ہوں گے اور یہ ایک مزاحیہ ڈرامہ سیریل ہو گی جس میں رابی پیرزادہ خود بھی اداکاری کریں گی ۔ یاد رہے کہ رابی پیرزادہ چند روز قبل ہی دبئی میں چھٹیاں گزارنے کے بعد وطن واپسی آئی ہیںاور وطن واپسی پر انہوں نے گوجرانوالہ میں ہونے والے میوزیکل کنسرٹ میں پرفارم بھی کیا۔
وقت اشاعت : 14/01/2017 - 12:47:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :